Posts

Showing posts from June, 2022

اصول حدیث میں مرسل روایات کا حکم

Image
اصول حدیث میں مرسل روایات کا حکم اس تحریر کی Pdf فائل یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں:  Download بسم الله الرحمن الرحیم لغت کے لحاظ سےمرسل کی تعریف : ارسل، یرسل، ارسالاً (یعنی کھلاچھوڑدینا)سے اسم مفعول مرسل آتا ہے، گویاکہ مرسل حدیث کے روایت کرنے والے نے اسنادکو کھلاچھوڑدیا، اور ا  سے کسی معین راوی کے ساتھ مقیدہی نہیں کیا۔ اصطلاح کے لحاظ سےمرسل کی تعریف : اصطلاح حدیث میں مرسل وہ حدیث ہے جس کی سند کا آخری حصہ یعنی تابعی سے اوپرکا راوی ساقط ہو۔ صور ت اس کی یہ ہے کہ  تابعی، خواہ وہ نابالغ ہو یا بالغ یہ کہےکہ: ’’حضورﷺنے کہایا آپ کے سامنے یہ ہوا‘‘ محدثین کے نزدیک مرسل کی یہی صورت ہے۔ مرسل حدیث کی تین اقسام ہیں: ۱ ۔ مراسیلِ صحابہؓ۔   ۲ ۔ مراسیلِ تابعین۔ ؒ   ۳ ۔ اوران کے بعد آنے والوں کی مراسیل۔ ۱۔ صحابی کی مرسل روایت: یہ کہ صحابی کہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے یوں فرمایا حالانکہ انھوں نے یہ بات نبی کریمﷺ سے سنی نہ ہو۔ صحابی کا نبی کریمﷺ سے اس بات کو نہ سننے کا پتہ اس بات سے چل جاتا ہے کہ وہ صحابی دیر سے مشرف بااسلام ہوئےتھےاور جس معاملے کے بارے میں وہ خبر دے رہےہیں وہ پہلے کی ہواور وہ اپنے اسلام لانے سے ق